ہم پاکستانی ایک منافق قوم ہیں

 ہمارے تھانے رشوت کا گڑھ ہیں، مگر وہاں لکھا ہوتا ہے

"رشوت لینے والا اور دینے والا دونوں جہنمی ہیں"

ہماری کچہری میں 200 روپے میں گواہ مل جاتا ہے، مگر وہاں لکھا ہوتا ہے

"جھوٹی گواہی شرک کے بعد سب سے بڑا گناہ ہے"

ہمارے عدالتوں میں انصاف نیلام ہوتا ہے، مگر وہاں لکھا ہوتا ہے

"لوگوں کے درمیان حق مطابق فیصلہ کرو"

ہماری درسگاہیں جہالت بیچتی ہیں، مگر وہاں لکھا ہوتا ہے

"علم حاصل کرو، ماں کی گود سے لیکر قبر کی گود تک"

ہمارے ہسپتال موت بانٹنتے ہیں، مگر وہاں لکھا ہوتا ہے

"اور جس نے ایک زندگی بچائی، گویاں اس نے سارے انسانوں کو بچایا"

ہمارے بارے جھوٹ، حیانت اور ملاوٹ کے اڈے ہیں، مگر وہاں لکھا ہوتا ہے

"جس نے ملاوٹ کی وہ ہم میں سے نہیں"

ہم جو لکھتے ہیں یہ ہمارا عقیدہ ہے اور کرتے ہیں یہ ہمارا عمل ہے۔ جب عمل عقیدے کے خلاف ہو تو اسے منافقت کہتے ہیں

Comments

Popular posts from this blog

ساجھے کی ہنڈیا۔۔۔۔ ( ستونت کور)

مرے ہوئے بھی گھر والوں کے لئے بندوبست