Posts

Showing posts with the label Aalmi Adab

ساجھے کی ہنڈیا۔۔۔۔ ( ستونت کور)

  ساجھے کی ہنڈیا۔۔۔۔ ( ستونت کور ) 2013 میں ایک چینی 🇨🇳 کاروباری شخص بنام "تان یوہو" ۔  نے اپنے ایک حریف کو 'ٹھکانے' لگانے کے لیے ایک  پیشہ ور قاتل کی خدمات حاصل کیں اور اسے اس کام کے لیے 2 لاکھ 82 ہزار ڈالرز کے مساوی رقم کی ادائیگی کی۔۔۔ ✓ اس ٹارگٹ کلر نے اس کام کے لیے 1 لاکھ 41 ہزار ڈالرز کے عوض ایک اور ٹارگٹ کلر کو ہائر کر لیا۔ ✓ اس ٹارگٹ کلر نے ایک اور ٹارگٹ کلر کو ہائر کر لیا۔ ✓ اس ٹارگٹ کلر نے ایک اور ٹارگٹ کلر کو ہائر کر لیا۔ ✓ اس ٹارگٹ کلر نے ایک اور ٹارگٹ کلر کو ہائر کر لیا۔ ✓ یہاں تک کہ اس ٹارگٹ کلر نے 14 ہزار ڈالرز کے عوض ایک اور ٹارگٹ کلر کو ہائر کرلیا ۔۔۔۔ آخری ٹارگٹ کلر نے جاکر ٹارگٹ سے کہا کہ وہ کچھ عرصے کے لیے خود کو مردہ ظاہر کرتے ہوئے روپوش ہو جائے ۔. ہدف نے فوراً پولیس کو اطلاع کردی ۔۔۔۔ سب ٹارگٹ کلرز دھر لیے گئے اور انہوں نے تان یوہو کی نشاندہی کردی۔ ۔۔۔۔۔ عدالت نے سب کو 5 سال قید کی سزا سنا دی !! #China #international #aalmiadab #kitabaorkahani

مامتا (چیخوف)

  مامتا (چیخوف) چیخوف ایک روسی ادیب تھے ۔ایک مختصر کہانی احساس پر لکھی ہے ۔یہ کہانی ہماری معاشرتی بے حسی کی نظر ۔۔۔۔۔۔ ‏ایک تانگہ والا تھا. غریب اور مجبور. اس کا دس بارہ سال کا بچہ بہت بیمار تھا. وہ اس کا علاج نہ کروا سکتا تھا لہٰذا گھر پر ہی اس کی تیمارداری کر رہا تھا.  رات کو بچہ فوت ہو گیا اور وہ اس کے سرہانے ہی روتا رہا. صبح ہوئی تو تانگہ جوتا کہ باقی بچوں کا پیٹ تو پالنا تھا۔۔ ‏ایک سواری ملی راستے میں اس نے سواری کو بتایا کے رات اس کا بچہ مر گیا۔۔۔۔ ‏سواری نے کہا بہت افسوس ہوا اور خاموش ہو گئی ۔۔۔۔ اسے اتارا، پھر دوسری سواری مل گئی  یہ کچھ خواتین تھیں۔۔۔۔۔  اس نے انہیں بھی بتایا کہ رات اس کا بچہ بغیر علاج کے مر گیا ۔۔۔۔ انہوں نے بھی کہا بہت افسوس ہوا مگر خدا کی مرضی ہے کوئی کیا کر سکتا ہے اور اپنی باتوں میں لگ گئیں۔۔۔۔ ‏پھر دو چار اور سواریاں بھی ملیں اور ایسے ہی ہوتا رہا۔۔۔۔ ‏شام کو گھر پہنچا تو ٹوٹ چکا تھا گھوڑی کو تانگے سے کھولتے ہوۓ اس کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔۔۔۔ ۔ ‏گھوڑی کے ماتھے پر اپنا ماتھا ٹکا کر رو پڑا اور کہنے لگا،  ۔ تُو تو ماں ہے، تُو ت...