مرے ہوئے بھی گھر والوں کے لئے بندوبست
جیل میں پھانسی کی سزا پانے والا مجرم افسردہ بیٹھا تھا۔۔
دو اور قیدی اسکو دلاسہ دینے بیٹھ گئے
قیدی نے کہا ۔۔۔ یار یہ دنیا فانی ہے ہم سب نے ایک دن جانا ہے
بس ایک قطار میں سب کھڑے ہیں
کوئی اگے تو کوئی پیچھے
اور موت سے تو کا۔۔ فر لوگ ڈرتے ہیں
ہم تو ماشااللہ مسلمان ہیں
پھانسی کی سزا پانے والا مجرم نے کہا میں موت سے نہیں ڈرتا
بس ایک فکر کھائے جارہاہے۔۔
دوسرے قیدی نے پوچھا۔۔ کیا مطلب؟
پھانسی ولا مجرم: کچھ سال پہلے میں نے ایک بینک لوٹا تو میں نے کچھ پیسے خرچ کیۓ باقی 5 کروڑ 60 لاکھ میں نے پرانے ماڈل کے TV میں رکھ دیۓ ہیں جو ہمارے گھر کے ایک کونے میں پڑا ہیں
کل مجھے پھانسی دے دی جائے گی
اور میری بیوی کو پتہ تک نہیں چلیگا۔۔
قیدی نے وعدہ کیا میں تمہاری بیوی کو بتا دونگا بس آپ ہمیں اپنے گھر کا پتہ دے دیجئے
پھانسی والے مجرم نے پورا پتہ بتا دیا
کچھ عرصہ بعد دونوں قیدی رہا ہوۓ تو مطلوبہ پتہ پر پوری تیاری کے ساتھ روانہ ہوئے
جب پہنچے تو اس گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا
ایک عورت نے دروازے کھول کر پوچھا۔۔
جی فرمائیں۔۔۔
قیدی 1 جی ہم اولڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کے طرف سے آئے ہیں آپکے گھر میں جو چیز بھی پرانا ہے ہم اچھی قیمت پر اپ سے خرید لینگے
عورت : ایک پیانو ہے ایک ٹی وی اور ایک لالٹین ہیں مگر میں بیچنا نہیں چاہتی یہ کہتے ہوئے دروازہ بند کر رہی تھی کہ قیدی نے کہا آپ ہماری افر سن تو لیں
عورت رک گئی۔۔۔
قیدی نمبر 2 :4 لاکھ پیانو کے 5 لاکھ TV کےاور لالٹین 2 لاکھ کے تو سودا منظور ہیں؟
عورت نے نہیں کہہ کر دروازہ بند کر نا چاہا مگر قیدی نمبر 1 نے ریٹ بڑھا کر کہا۔۔۔
چلو ٹھیک ہے پیانو 10لاکھ ٹی وی 8 لاکھ اور لالٹین 5 لاکھ میں خرید لینگے
عورت ٹھیک ہے مگر مجھے تم لوگوں پر بھروسہ نہیں
یہ سب کچھ یہاں کے تھانے میں طے کرینگے
دونوں قیدیوں نے ہامی بھر کر کہا بس ہمیں کچھ دیر کی مہلت دیں دے اور چلے گئے
دونوں نے اپنی ساری جمع پونجی نکالی جو کہ غلط طریقے پر کمائی گئی تھی اور مقررہ وقت پر تھانے پہنچ گئے
سب کچھ قانونی طور پر ہوا
عورت اپنے گھر چلی گئی اور دونوں دوست اپنے اڈے پر
جب ٹی وی کھولا گیا تو اس میں مرے ہوئے چوہے تھے۔۔
دونوں نے اپنے سر دونوں ہاتھوں سے پکڑ لئے اور سمجھ گئے کہ اس پھانسی کی سزا پانے والے فراڈیے نے مرتے مرتے ہمیں چونا لگا کر اپنی بیوی کے لئے ساری عمر کے خرچے کا بندوبست کر دیا۔ 🌹🌹
#kitabaorkahani #planning #StoryOfTheMonth #postoftheday
Comments
Post a Comment